وی ایچ پی کارکنوں کو برہنہ کرکے مارپیٹ کرنے والے پولیس عہدیدار کو معطل کردیا گیا
وشواہندوپریشد کے مطابق متاثرہ نوجوان بجرنگ دل اور وشواہندوپریشد کا کارکن ہے۔ اس شخص کا قصور صرف یہ تھا کہ یکم فروری کو اس نے علاقہ میں مویشی لے جانے والا ایک ٹرک پکڑا۔ اے پی آئی رگھوناتھ شیوالے، جس نے نوجوانوں کو آدھے برہنہ حالت میں پٹے سے پیٹاتھا کو معطل کردیا گیا۔

ناندیڑ: مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع میں پولیس کی زیادیتوں کا ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ پولیس کے اے پی آئی رگھوناتھ شیوالے 4 نوجوانوں کو نیم برہنہ حالت میں پٹے سے پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔
وشواہندوپریشد کے مطابق متاثرہ نوجوان بجرنگ دل اور وشواہندوپریشد کا کارکن ہے۔ اس شخص کا قصور صرف یہ تھا کہ یکم فروری کو اس نے علاقہ میں مویشی لے جانے والا ایک ٹرک پکڑا۔ اے پی آئی رگھوناتھ شیوالے، جس نے نوجوانوں کو آدھے برہنہ حالت میں پٹے سے پیٹاتھا کو معطل کردیا گیا۔
نوجوانوں کی پٹائی کی اطلاع اور ویڈیو ملنے پر وشواہندوپریشد کے عہدیدار کرن بیچوار نے اسلاپور کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رگھوناتھ شیوالے کے خلاف وزیر داخلہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو شکایت لکھی ہے۔
کرن بیچوار کے مطابق یکم فروری کو ذبح خانہ جانے والی ایک گاڑی کو کونت تحصیل میں واقع شیونی کے گاؤ رکھشکوں نے روکا۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار تین گائیں چھوڑدی گئیں۔
یہ بھی الزام لگایاگیا ہے کہ اسلاپور پولیس نے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی لیکن کارکنوں کی سینئر سطح پر شکایت کے بعد مویشی تاجروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوا۔
اس سے مشتعل ہوکر اسلاپور پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر رگھونات شیوالے نے گائے گاؤ رکھشکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور شیونی دورہ کے دوران جھگڑے کی وجہ بتاتے ہوئے عام لوگوں کے سامنے نوجوانوں کو نیم برہنہ حالت میں پیٹا۔ شکایت موصول ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود معاملہ میں خاموشی ہے۔