سوشیل میڈیامہاراشٹرا

رام نومی کے موقع پر اورنگ آباد میں پُرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپیں

دوسری طرف حکمراں شیوسینا۔ بی جے پی نے شیوسینا(یوبی ٹی) پر کل رات کے فساد پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ پلٹ وار کرتے ہوئے پھڈنویس نے کہا کہ کچھ لوگ جنہیں وہ نہیں جانتے عمداً دشنام آمیز بیانات دے رہے ہیں جس کا مقصد صورت حال کو بگاڑنا ہے۔

اورنگ آباد: مسلم اکثریتی اورنگ آباد میں کل رات رام نومی کے موقع پر دو گرپوس کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں نے مقدس ماہ رمضان میں شہر کا سکون غارت کردیا۔پولیس کے مطابق یہ جھڑپیں کرادپورہ میں چہارشنبہ کو نصف شب اس وقت پھوٹ پڑیں جب مختلف فرقوں کے بعض افراد نے نعرے بازی اور ایک دوسرے پر سنگباری کی۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام
رمضان میں مسجداقصیٰ کیلئے اسرائیل کی نئی پابندیاں

 جلد ہی یہ جھڑپیں پُرتشدد شکل اختیار کر گئیں جن میں فسادیوں نے تقریباً20گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جن میں پولیس کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ صورت حال کوسنبھالنے کے لیے پولیس ٹیمیں بھیجی گئیں مگر انہیں بھی سنگباری کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ایس آر پی ایف ٹیم کو تعینات کیا گیا۔

 ایک مرحلے پر پولیس کو فسادیوں کو قابو میں کرنے کے لیے ہلکی لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل برسانے پڑے۔ آخر کار جمعرات کی صبح حالات قابو میں آگئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر داخلہ دیویندر پھڈنویس نے عوام سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔

 اگرچیکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں بلکہ ان جھڑپوں نے مسلم اکثریتی شہر کو مقدس ماہ صیام کے وسط میں تشویش میں مبتلا کردیا۔ کراد پورہ میں مسجد کے باہر کچھ شرپسندوں کی جانب سے بلند آواز میں موسیقی بجانے کو اچانک تشدد پھوٹ پڑنے کی وجہ بتایا گیا۔

 اگرچیکہ عہدیداروں نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔ کونسل میں شیوسینا(یو بی ٹی) کے قائد اپوزیشن امباداس دانوے نے جھڑپوں کی مذمت کی اور اس کے لیے بی جے پی اور مجلس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا (یو بی ٹیٌ) کے ایم پی سنجے راؤت نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی فساد ہے جس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور کہا کہ ریاست میں محکمہ داخلہ کا وجود نہیں ہے۔ شہر میں سینا (یو بی ٹی) کے طاقتور قائد چندرکانت کھیرے نے کہا کہ آتشزنی اور فساد کے ماسٹر مائنڈ پھڈنویس ہیں جس نے عالمی شہرت یافتہ شہر کو دہلادیا۔

دوسری طرف حکمراں شیوسینا۔ بی جے پی نے شیوسینا(یوبی ٹی) پر کل رات کے فساد پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ پلٹ وار کرتے ہوئے پھڈنویس نے کہا کہ کچھ لوگ جنہیں وہ نہیں جانتے عمداً دشنام آمیز بیانات دے رہے ہیں جس کا مقصد صورت حال کو بگاڑنا ہے۔

انہوں نے ان سے اس سے باز آنے کی اپیل کی۔ شہر اب پُرامن ہے۔ مجلس کے علاقائی صدر اور ایم پی سید امتیاز جلیل نے حکومت سے کومبنگ آپریشن چلانے اور رات میں فساد کے ذمہ دار خاطیوں کو ڈھونڈ نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نکھل گپتا نے کہا کہ حالات پر ان کی نظر ہے۔

جبکہ ضلع کلکٹر نے حالات پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ  نوجوانوں کی جھڑپ کے بعد 500سے زائد افراد کے ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا۔ یہ واقعہ کرادپورہ میں چہارشنبہ کی رات پیش آیا جہاں رام مندر موجود ہے جس کی حال ہی میں تزین نو کی گئی۔ رام نومی کے موقع پر یہاں معمول سے زائد ہجوم ہوتا ہے۔

پولیس کمشنر نکھل گپتا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم حملے میں ملوث افراد سے واقف نہیں جن کی تعداد 500تا 600 تھی، کچھ نوجوانوں کی جھڑپوں کے بعد یہ سب شروع ہوا۔

 انہیں گرفتار کرنے کومبنگ آپریشن جاری ہے۔“ ہجوم ایک گھنٹے تک فعال رہا۔ رام مندر محفوظ ہے۔ تقریباً 6 تا 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔“