مہاراشٹرا

ایک پہلوان کی جم میں قلب پر حملہ سے موت

ریسلر کا نام سونپیل پانڈے ہے۔ انہیں جم میں گرپڑنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پونے کی ریسلنگ کی دنیا میں وہ ایک جانا مانا نام تھا اور حال ہی میں انہیں مہاراشٹرا چمپئن قرار دیا گیا تھا۔

حیدرآباد: ملک میں نوجوانوں میں قلب پر حملہ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کے درمیان پونے میں ایک ریسلر اپنی تعلیم (کشتی کی روایتی مشق) کے دوران قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ وہ چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں مرونجی کے ماما صاحب محل کشتی سنکول میں مشق کرنے کے بعد فوت ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
کسانوں کو سنگھو سرحد پر روک دیا گیا

 ہندستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریسلر کا نام سونپیل پانڈے ہے۔ انہیں جم میں گرپڑنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پونے کی ریسلنگ کی دنیا میں وہ ایک جانا مانا نام تھا اور حال ہی میں انہیں مہاراشٹرا چمپئن قرار دیا گیا تھا۔