مہاراشٹرا

نوجوان کا لوکل ٹرین میں بلیک اسکرٹ پہن کر ریمپ واک، ویڈیو وائرل

شیوم نے کہاکہ تاہم میرا ایقان ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ جب ایک عورت پینٹ سوٹ پہن سکتی ہے تو مرد بھی اسکرٹ پہن سکتے ہیں اور اس سے ان کی مردانگی متاثر نہیں ہوگی۔ اگر آپ مرد ہیں تو اسکرٹ پہننے کے باوجود مرد ہی رہیں گے۔

ممبئی: لوکل ٹرین کے ڈبے میں ایک مرد مسافر کے سیاہ اسکرٹ پہن کر ریمپ واک کو انسٹاگرام پر 73ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا اور 1800 افراد نے اس پر تبصرے کیے۔

متعلقہ خبریں
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

ویڈیو میں شیام بھردواج جس کا انسٹاگرام ہینڈل ”دی گائی اِن اے اسکرٹ“ ہے، کو کمپارٹمنٹ میں سیاہ اسکرٹ میں چلتے دیکھا گیا جسے مسافرین حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ 24سالہ شخص شیوم نے کہا کہ میں اپنی انسٹا ریل میں تحریف کررہا تھا، میں نے  لوکل ٹرین میں میرے ریمپ واک پر لوگوں کا ردعمل دیکھا اور یہ حیران کن تھا۔

https://www.instagram.com/reel/CoxBvcWok_I/?utm_source=ig_web_copy_link

 کچھ لوگوں کے منہ کھلے رہ گئے مگر ایک شخص میرے پاس آیا اور پوچھا کہ آیا میں فنکار ہوں۔ اس سے مجھے خوشی حاصل ہوئی کہ سمجھنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔“ شیوم جو ہم جنس پرست برداری سے تعلق رکھتا ہے خود کو ”گے“ (ہم جنس پرست) قرار دیتا ہے اور صنفی مساوات کی حمایت کرتا ہے۔

اترپردیش کے میرٹھ سے تعلق رکھنے والے اس ہم جنس پرست کا ماننا ہے کہ میک اپ اور اسکرٹس جیسے لباس کو کسی صنف تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔ شیوم نے کہا کہ مرد بھی اسکرٹس پہن سکتے ہیں۔ چوں کہ ہندوستانی معاشرہ میں ایسا نہیں دیکھا گیا تو اپنے اطراف لوگوں کے لیے یہ بے حد حیران کن ہے اور وہ ماننا ہی نہیں چاہتے کہ لڑکا اسکرٹ پہن رہا ہے۔

تاہم میرا ایقان ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ جب ایک عورت پینٹ سوٹ پہن سکتی ہے تو مرد بھی اسکرٹ پہن سکتے ہیں اور اس سے ان کی مردانگی متاثر نہیں ہوگی۔ اگر آپ مرد ہیں تو اسکرٹ پہننے کے باوجود مرد ہی رہیں گے۔“