مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 23 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 23 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1623۔ہندی کے مشہور شاعر اور رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا انتقال ہوا۔

1764۔میر قاسم کی بکسر کی لڑائی میں شکست ہوئی۔

1850۔ خواتین کے حقوق سے متعلق پہلی بار امریکہ میں نیشنل ویمن رائٹ کنووکیشن شروع ہوا۔

1872۔ فرانس کے مشہور شاعر اور منصف ٹینوفیل گوئیٹے کا انتقال ہوا۔

1910۔ بلانش ایس اسکاٹ امریکہ میں تنہا ہوائی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون بنیں۔

1911۔ترکی۔ اٹلی جنگ کے دوران دنیا میں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز کا استعمال۔

1915۔ امریکہ کے نیویارک شہر میں ووٹ کے حق کے لئے 25 سے 30 ہزار خواتین نے جلوس نکالا۔

1917۔روس کے سوشلسٹ لیڈر لینن نے اکتوبر انقلاب کا اعلان کیا۔

1940۔ دنیا کے مشہور برازیلی فٹبال کھلاڑی پیلے کا جنم ہوا۔

1942۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران شمالی مصر کے المین میں برطانیہ اور جرمن فوجوں کے مابین جنگ شروع ہوئی۔

1943۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں آزاد ہند فوج کا جھانسی کی رانی بریگیڈ تشکیل دیا۔

1946 ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نیویارک میں پہلی میٹنگ ہوئی۔