تلنگانہ

ایم ایل سی انتخابات،بی آر ایس امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کو بلا مقابلہ متفقہ طور پر منتخب قرار دیا گیا۔

حیدرآباد: ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کو بلا مقابلہ متفقہ طور پر منتخب قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
ٹیچر زمرہ ایم ایل سی انتخابات‘ پولنگ اسٹیشن دفاتر کو دو دن کی تعطیل
فون ٹیاپنگ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ: ڈاکٹر لکشمن
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف

اس ایم ایل سی الیکشن کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آج ختم ہو گئی ہے۔ کسی بھی دوسری جماعتوں سے کسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی۔

صرف حکمراں جماعت کی طرف سے ہی تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی جن میں ڈی سرینواس، نوین کمار اورسی وینکٹ رامی ریڈی شامل ہیں کو متفقہ طور پر منتخب قرار دیا گیا۔

آج ریٹرننگ آفیسرنے ان تینوں نے امیدواروں کو کامیابی کے دستاویزات حوالہ کئے۔