تلنگانہ

بھینسہ میں کل بی جے پی کا جلسہ، پولیس چوکس

پرجاسنگرام یاترا اورجلسہ عام کی اجازت کی منسوخی‘ بی جے پی قائدین وکارکنوں کی بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد پولیس کو حساس ٹاؤن بھینسہ میں چوکس کردیا گیا۔

بھینسہ: پرجاسنگرام یاترا اورجلسہ عام کی اجازت کی منسوخی‘ بی جے پی قائدین وکارکنوں کی بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد پولیس کو حساس ٹاؤن بھینسہ میں چوکس کردیا گیا۔

پولیس کی بھاری جمعیت اور دیگر علاقوں سے عہدیدار و ں کوطلب کرلیاگیا۔حکام نے احتیاطاً آج کے ہفتہ واری بازارکودوسرے مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس نے جلسہ گاہ کواپنے محاصرہ میں لے لیا۔

دریں اثناء ہائی کورٹ نے بنڈی سنجے کو یاترا نکالنے اورجلسہ منعقد کرنے کی مشروط اجازت دی۔ہائی کورٹ نے جلسہ میں صرف 3 ہزار افراد کوشرکت کی اجازت دی اوربی جے پی قائدین وکارکنوں کو نظم وضبط کی برقراری کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایت دی۔

یاترااورجلسہ کے دوران دفعہ 144 نافذرہے گا اورجلسہ کے منتظمین کودیگر شرائط بھی ماننا ہوگا۔ایم پی عادل آباد سوئم باپوراؤ نے کہاکہ ہائی کورٹ کی شرائط کے مطابق 29 نومبرکوبی جے پی کا جلسہ عام منعقد کیاجائے گا اورکل سے بائی پاس روڈسے بنڈی سنجے کی پدیاترا بھی شروع ہوگی۔انہوں نے جلسہ کے مقام کا معائنہ کیا۔

ہائی کورٹ کی مشروط اجازت کے بعد بھینسہ پولیس نے کل شب گرفتار بی جے پی قائدین کو رہا کردیا۔ پوارراماراؤ پٹیل اوران کے حامیوں رہائی کے بعد باسرکی مندر میں پوجاکی اور وہ بھینسہ لوٹ آئے ہیں۔ سوئم باپوراؤ ایم پی نے چیف منسٹر کے سی آر کوزبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔