تلنگانہ

تلنگانہ میں آج کئی منادربندرہیں گی

یدادری کی لکشمی نرسمہاسوامی مندر کو 25 اکتوبرکے روز 8:50 بجے بندکردیا جائے گا اور پھراس مندر کی چہارشنبہ کے روز 10 بجے دن کشادگی عمل میں آئے گی۔

حیدرآبا: سورج گہن کے سبب منگل کے روز ریاست بھرمیں کئی منادربندرہیں گی۔ منادر میں کل صبح مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی اور پھر ان مندروں کو اگلے روز تک بند رکھا جائے گا۔

یدادری کی لکشمی نرسمہاسوامی مندر کو 25 اکتوبرکے روز 8:50 بجے بندکردیا جائے گا اور پھراس مندر کی چہارشنبہ کے روز 10 بجے دن کشادگی عمل میں آئے گی۔

اگزیکٹیوآفیسر نے بتایا کہ یہ مندرمنگل کے روزصبح 3بجے کھولی جائے گی اور 8:50بجے صبح بند کردی جائے گی۔

ویملواڑہ کی سری راجہ راجیشور مندر‘بھوپال پلی کی مشہور کالیشورم مندر‘ ورنگل کی بھدراکالی مندر اورہزارستون کی مندر بھی منگل کے روز درشن کے لئے بندرہے گی۔