تلنگانہ

تلنگانہ میں غیر مجاز کانکنی کے15490 واقعات، ایف آئی آر کا عدم اندراج

گذشتہ تین برسوں کے دوران تلنگانہ میں غیر مجاز کانکنی کے 15490 واقعات رونماء ہوئے تاہم آج تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

حیدرآباد: گذشتہ تین برسوں کے دوران تلنگانہ میں غیر مجاز کانکنی کے 15490 واقعات رونماء ہوئے تاہم آج تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

لوک سبھا ء میں پیش کردہ ڈاٹا کے مطابق تلنگانہ میں سال2020 میں 7039،2021 میں 5620اور2022 میں 2831 غیر قانونی کانکنی کے واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ کہ73 وہیکلس اور2,789.73 لاکھ روپے ضبط کئے گئے مگر آج تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے مرکزی وزارت کانکنی کے شعبہ انڈین بیورو آف مائنس کو فراہم کئے گئے۔

مرکزی وزیر کانکنی پر ہلاد جوشی کے مطابق مرکزی حکومت نے غیر قانونی کانکنی کے واقعات کے تدارک کیلئے ریاستی حکومتوں کو قوانین تدوین کرنے کا اختیار دیا ہے اور22ریاستی حکومتوں بشمول اے پی، بہار، چھتیس گڑھ،گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، جھارکھنڈ کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، ٹاملناڈو، اتر پردیش، اترانچل اور مغربی بنگال کی جانب سے قوانین تدوین کئے گئے۔