تلنگانہ

تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری پر خطرہ کا تیسر انشان جاری

بھدراچلم میں گوداوری کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ شمالی تلنگانہ کے علاقوں سے 12 لاکھ کیوسک پانی اورمُلگ ضلع کے توپاکلا گوڈیم میں سماکاساگر بیرج سے 8.4 لاکھ کیوسک پانی اس میں آرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری میں شدیدپانی کا بہاو جاری ہے۔ تیسری ہنگامی وارننگ، جسے کل واپس لے لیا گیا تھا، آج صبح پانی کی سطح 53 فٹ سے تجاوز کرنے کے بعد دوبارہ جاری کر دیا گیا۔

بھدراچلم میں گوداوری کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ شمالی تلنگانہ کے علاقوں سے 12 لاکھ کیوسک پانی اورمُلگ ضلع کے توپاکلا گوڈیم میں سماکاساگر بیرج سے 8.4 لاکھ کیوسک پانی اس میں آرہا ہے۔

 کلکٹر انودیپ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھیں۔ سیلاب کے پیش نظر کلکٹر انودیپ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی اور انہیں ہدایات دیں۔ گوداوری میں پانی کی اونچی سطح کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے عوام کو راحت مراکز منتقل کیا گیا۔

بھدراچلم ڈویژن کے تحت 19 راحت مراکز میں 977 افرادکو رکھاگیا ہے۔ اسی طرح، حکام نے بتایا کہ 32 حاملہ خواتین کو قریبی بنیادی مراکز صحت میں منتقل کیا گیا۔ سیلاب سے 17 سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوداوری کے سیلاب کے پیش نظر قائم راحتی کاموں میں متاثرین کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے حکام کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ آبی ذخائر پر فوٹوز اور سیلفی لینا ممنوع قراردیاگیا ہے اور پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ جو بھی ایسی حرکتیں کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔