تلنگانہ

تلنگانہ کے کڈم پراجکٹ کے 17 دراوزے کھول دیئے گئے

اس کے دروازوں کے ذریعہ 2.99 لاکھ کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل گنجائش 7.603 ٹی ایم سی ہے۔اس بات کی افواہیں گشت کررہی ہیں کہ اس پروجیکٹ کا پشتہ کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے قدیم آبپاشی پروجیکٹس میں سے ایک ضلع نرمل کے کڈم پر وجیکٹ میں 5.09لاکھ کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے نتیجہ میں نچلے علاقوں مقیم مختلف مواضعات میں رہنے والوں میں گھبراہٹ دیکھی گئی۔

آبپاشی کے حکام کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اس پروجیکٹ میں 509,025کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا اور اس کی مکمل سطح آب700فیٹ کے برخلاف اس کی موجودہ سطح آب 700فیٹ درج کی گئی جس کے بعد اس کے 17دروازے کھولتے ہوئے فاضل پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

اس کے دروازوں کے ذریعہ 2.99 لاکھ کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل گنجائش 7.603 ٹی ایم سی ہے۔اس بات کی افواہیں گشت کررہی ہیں کہ اس پروجیکٹ کا پشتہ کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے جس کے بعد دیوینی گوڑم، رام پور، مُنیالا، بھتکور، گوڈی شیرلا اور دیگر مقامات پر رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔

مقامی پولیس ملازمین نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ان مواضعات کاتخلیہ کردیں۔سرکاری تعلیمی اداروں اور رعیتو ویدیکا کی عمارت میں قائم کردہ راحت مراکز میں عوام کو منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ افراد اپنے آبائی مقامات پر اپنی اشیا کے تعلق سے فکرمندہیں۔اس پروجیکٹ کی تعمیر1958میں عمل میں لائی گئی تھی۔

اس پروجیکٹ کو کڈم دریا پر بنایاگیا تھا ۔اسی دوران وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے منڈل مرکز کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ کڈم پروجیکٹ کے اطراف کے مواضعات میں رہنے والوں کا تخلیہ، احتیاطی اقدام کے طورپر کروایاجارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے بہاو میں کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عادل آباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے اس پروجیکٹ میں پانی کا بہاو درج کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس صورتحال سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو واقف کروارہے ہیں جنہوں نے ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ فون پر صورتحال پر نظررکھیں۔