تلنگانہ

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آئندہ ماہ آغاز

بھارت جوڑو یاترا امکان ہے کہ اکتوبر میں کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوگی اور تقریباً 15اسمبلی حلقہ جات سے گزرتے ہوئے مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔

حیدرآباد: راہول گاندھی کی 7ستمبر سے شروع ہونے والی ”بھارت جوڑویاترا“کے ضمن میں آج نئی دہلی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر کانگریس قائدین جئے رام رمیش اور ڈگ وجئے سنگھ کے علاوہ صدر تلنگانہ کانگریس اے ریونت ریڈی ایم پی اورسابق مرکزی وزیر بلرام نائک نے شرکت کی۔

ریونت ریڈی نے بلرام نائک کواس یاترا کے لئے ریاست تلنگانہ کاکنوینر مقرر کیاہے۔

بھارت جوڑو یاترا امکان ہے کہ اکتوبر میں کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوگی اور تقریباً 15اسمبلی حلقہ جات سے گزرتے ہوئے مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے بھارت جوڑویاترا کوکامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانہ پر تیاریوں کاآغاز کردیاگیا ہے۔

اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی نفرت پرمبنی سیاست کے خلاف راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے دوران عوام میں بلالحاظ مذہب آپسی پیار ومحبت‘امن وامان اوراتحاد ویکجہتی کوپروان چڑھانے کے لئے شعور بیدار کیا جائے گا۔