تلنگانہ

ریاستی وزیر لیبر کے خلاف انکم ٹیکس کی تحقیقات پر حکم التواء

ریاستی وزیر لیبرسی ایچ ملاریڈی اوران کے فرزند سی ایچ بھدراریڈی کی جانب سے ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس عہدیداروں کے خلاف دائر عرضی پرسماعت کے بعدعدالت نے انکم ٹیکس عہدیداروں کی تحقیقات پر حکم التواء جاری کردیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر لیبرسی ایچ ملاریڈی اوران کے فرزند سی ایچ بھدراریڈی کی جانب سے ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس عہدیداروں کے خلاف دائر عرضی پرسماعت کے بعدعدالت نے انکم ٹیکس عہدیداروں کی تحقیقات پر حکم التواء جاری کردیا۔

آج محکمہ انکم ٹیکس کے ذمہ داروں نے ملاریڈی اور فرزند کی جانب سے داخل کردہ عرضی کوخارج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لنچ موشن پٹیشن داخل کی۔

ملاریڈی اور ان کے فرزندبھدراریڈی نے انکم ٹیکس عہدیداروں کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ان کے بڑے فرزند مہیندر ریڈی سے جبراً دستخط لی گئی تھی۔ان کا غذات پرتحریر کیاگیا تھا کہ پاپاگیایہ کالادھن کا تعلق ان سے ہے۔

اس شکایت پرپولیس کی جانب سے تحقیقات کاآغاز کیاگیا تھا کہ انکم ٹیکس عہدیداروں نے لنچ موشن پٹیشن داخل کی اور ملاریڈی کی شکایت کوخارج کرنے کی اپیل کی۔

عدالت نے انکم ٹیکس عہدیداروں کو چارہفتوں کے لئے تحقیقات روک دینے کی ہدایت دیتے ہوئے حکم التواء جاری کیا۔