تلنگانہ

مرکزی حکومت کی اسکالر شپس، اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپس (تازہ / تجدید) کیلئے اقلیتی برادری کے اہل طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپس (تازہ / تجدید) کیلئے اقلیتی برادری کے اہل طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

مرکزی حکومت، مختلف کورسس میں زیر تعلیم اقلیتی طلبہ کو ہر سال، اسکالرشپس فراہم کرتی ہے۔

اول تا دہم جماعت تک پری میٹرک اور انٹر سے پی ایچ ڈی سطح تک (سرکاری، مسلمہ خانگی تعلیمی اداروں جن میں آئی ٹی / آئی آئی ٹی / پالی ٹیکنک) پوسٹ میٹرک اسکالرشپس دی جائیں گی۔

اقلیتی برادری کے اہل امیدوار، نیشنل اسکالرشپس پورٹل (این ایس پی) حکومت ہند پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ پری میٹرک اسکیم کیلئے30 ستمبر تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

16/ اکتوبر کو ویرفیکیشن کیا جائے گا۔31/ اکتوبر کو دوسری سطح کا ویری فیکیشن کیا جائے گا۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپس اسکیم کی درخواستیں 31/ اکتوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔

اقلیتی طلبہ کو بعد خانہ پری درخواست کے ساتھ ضروری درکار دستاویزات، اسکول/ کالج میں زیرتعلیم کا صداقت نامہ داخل کرنا ہوگا۔ پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کیلئے تازہ/ تجدید درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔