تلنگانہ

منااوورو۔منابڈی کے ٹنڈر کی کاروائی پر حکم التواء

تلنگانہ ہائی کورٹ نے منا اوورو۔ منابڈی ٹنڈر کے طریقہ کار (عمل) پر حکم التواء جاری کردیا۔V3 انٹر پرائزسس لمیٹڈ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت العالیہ نے عبوری احکام میں ٹنڈر کی کاروائی پر تا حکم ثانی روک لگا دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے منا اوورو۔ منابڈی ٹنڈر کے طریقہ کار (عمل) پر حکم التواء جاری کردیا۔V3 انٹر پرائزسس لمیٹڈ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت العالیہ نے عبوری احکام میں ٹنڈر کی کاروائی پر تا حکم ثانی روک لگا دی۔

درخواست گذار نے عدالت کو یہ بتانا غیر مجاز ہے کہ ایلیگنٹ میتھڈس، تمام شرائط پر پورا اترتا ہے اور اہل ہے۔ درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ وہ ٹنڈر رولز کے تحت تمام اہلیت کا حامل ہے۔

تمام ثبوتوں کو پیش کرنے کے باوجود بغیر کوئی وجہ بتائے ٹنڈر نہیں دیا گیا۔ درخواست گذار نے بتایا کہ سکریٹری محکمہ تعلیمات اور تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن ویلفیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی ایس ڈبلیو آئی ڈی سی) نے ٹھکیدار (کنٹراکٹر) کو نااہل قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

عدالت نے اس کیس کی سماعت کو 11جولائی تک ملتوی کردیا ہے۔