تلنگانہ

نئے ڈی جی پی انجنی کمار کی چیف منسٹر سے ملاقات

ڈی جی پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد انجنی کمار نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: ڈی جی پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد انجنی کمار نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔

انہوں نے پولیس سربراہ کے عہدہ پر فائز کرنے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ، ریاست میں نظم وضبط کو برقرار رکھنے اور حکومت کی توقعات پر پورا اتر نے کی سعی کریں گے۔

انجنی کمار، ریاست بہار کے متوطن بتائے گئے ہیں۔