تلنگانہ

کرناٹک میں سڑک حادثہ، ایک جوڑا اوران کی بیٹی ہلاک

مطابق ضلع اننت پور کے چنامشتور کے رہنے والے محکمہ بجلی کے موظف ملازم سری راملو کے بیٹے 41سالہ سری کانت، ان کی بہو 35سالہ پرتیکشا بنگالورو میں سافٹ ویرانجینئر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتے تھے۔

حیدرآباد: کرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کا ایک جوڑا اوران کی بیٹی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب بنگالورو سے درشن کے بعد واپسی کے دوران ان کی کار، اوڈیپی ضلع میں ایک پرائیویٹ بس سے ٹکراگئی۔

یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع اننت پور کے چنامشتور کے رہنے والے محکمہ بجلی کے موظف ملازم سری راملو کے بیٹے 41سالہ سری کانت، ان کی بہو 35سالہ پرتیکشا بنگالورو میں سافٹ ویرانجینئر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتے تھے۔

اس جوڑے کو 4سالہ بیٹی گمیا، بیٹا 2سالہ دیویک ہے۔یہ جوڑا، اپنے بچوں کو اننت پور میں ہی اپنے دادا اور دادی کے پاس چھوڑگیا۔ اپنی بیٹی گمیا کے ساتھ مل کر بنگالورو سے یہ جوڑا درشن کے لئے گیا۔

جہاں درشن کے بعد کارمیں یہ جوڑا واپس ہورہاتھاکہ ان کی کار اوڈیپی کے قریب ایک پرائیویٹ بس سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار سری کانت، پرتیکشا کے بشمول ان کی بیٹی گمیا موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔