تلنگانہ

کمسن لڑکی، اغواء کے4گھنٹوں کے اندر باز یاب

کریم نگر پولیس نے سرعت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک دیڑھ سالہ لڑکی کو اغوا کے 4گھنٹوں کے اندر بازیاب کرتے ہوئے اسے اس کی ماں کے حوالہ کردیا۔

کریم نگر: کریم نگر پولیس نے سرعت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک دیڑھ سالہ لڑکی کو اغوا کے 4گھنٹوں کے اندر بازیاب کرتے ہوئے اسے اس کی ماں کے حوالہ کردیا۔

کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنہ نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل رات جب شہرمیں آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب منائی جارہی تھی تب پولیس کو رات میں یہ اطلاع ملی کہ محلہ اشوک نگر سے ایک ڈیڑھ سالہ لڑکی کا اغوا کرلیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد ٹاؤن میں ہلچل مچ گئی۔ اے سی پی سرینواس راؤ نے اس معاملہ کو اندرون4گھنٹے حل کرتے ہوئے معصوم بچی کو بحفاظت باز یاب کرالیا اور اسکو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

15/ اگست کی شب ون ٹاؤن پولیس اور تھری ٹاؤن پولیس عملہ نے اے سی پی سرینواس کی سرکردگی میں سی سی کیمروں کی مدد سے اندرون چار گھنٹے بچی کو بحفاظت ماں کے حوالے کردیا۔

سبھاش نگر کا رہنے والا 32سالہ سنتوش ولد بھومیا خانگی ڈرائیور کا م کرتا ہے۔ خالی اوقات میں وہ آٹو چلا تا ہے اور اس کے ایک اور دوست متوطن قاضی پور رامولو ولد وینکٹی42سالہ پیشہ سے مزدور ہے،دونوں کو گرفتار کرلیا۔

محلہ اشوک نگر کے رہنے والا30سالہ محمد قطب الدین قریشی کی دیڑھ سالہ بچی جو اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی، شام7 بجے اچانک غائب ہوگئی والدین اور علاقہ کے نوجوانوں نے کافی دیر تک اس کو ڈھونڈتے رہے لیکن اس معصوم لڑکی کا پتہ نہیں چلا ایک نامعلوم آٹو ڈرائیور نے اس بچی کو آٹو میں بٹھا کر لے گیا اس بارے میں فوری ون ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی، انسپکٹر نتیش،سب انسپکٹرس سرینواس، رحیم خان اور پولیس عملہ نے مقام کا معائنہ کیا۔

اعلیٰ پولیس عہدیدار کو اطلا ع دی جس کے ساتھ ہی پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنہ کی ہدایت پر ٹاؤن اے سی پی ٹی سرینواس کی سرکردگی میں تمام سی سی کیمروں کی مدد سے جانچ کا آغاز کردیا اور سبھاش نگر میں آٹو کی شناخت کرلی گئی۔

آس پاس کے عوام سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے اُس آٹو ڈرائیور کو پکڑلیا۔ جس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور سنتوش نے بتایا کہ وہ اُس بچی کو اپنے دوست رامولو کو دے دیا جو کہ قاضی پور علاقے میں رہتا ہے۔

بعدازاں اے سی پی سرینواس راؤ نے خود انسپکٹر کے ہمراہ قاضی پور جا کر اُس بچی کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور رامولو کو بھی حراست میں لے لیا۔ بتایا گیاکہ اے سی پی سرینواس راؤ نے اُس لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

جس پر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے تمام پولیس عہدیداران کی ستائش کی اور اُس علاقہ کے نوجوانوں اور اس بچی کے رشتہ داروں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کریم نگر پولیس زندآباد کے نعرے لگائے۔