تلنگانہ

ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ

اسکولوں میں اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد بمقابل تیلگو میڈیم زیادہ ہونے کے باوجود ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی تیلگو میڈیم کے لئے مختص جائیدادوں کو ادرو میڈیم میں فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

نرمل : تلنگانہ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن ،ضلع یونٹ نرمل اور میوا ضلع یونٹ ،نرمل کی جانب سے ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی مخلوعہ جائیدادوں کو ترقی کے ذریعہ پر کرنے کے لئے تیار کی جانے والی تیلگو میڈیم کے اساتذہ کی فہرست کے بجائے تمام میڈیم بالخصوص ارود میڈیم کے اساتذہ کو شامل کرتے ہوئے کامن سیناریٹی لسٹ تیار کرکے ترقی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کو تحریری یادداشت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
میگاڈی ایس سی منعقد کرنے حکومت کا منصوبہ، 9800 اساتذہ مخلوعہ کی جائیدادوں پر تقررات کا امکان
تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا ضلع نرمل صدر شیخ شبیر علی نے واضح کیاکہ جی او ایم ایس 11 ، 12 کے قواعد کے مطابق ہائر اسٹینڈرڈ ایگزامنیشن ( ڈپارٹمنٹل اسپیشل لنگویج ٹسٹ) کامیاب شدہ اردو میڈیم کے اساتذہ ان جائیدادوں کے لئے اہل ہیں اور پی جی ایچ ایم کی طرز پر انھیں بھی ترقی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب جن اسکولوں میں اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد بمقابل تیلگو میڈیم زیادہ ہونے کے باوجود ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی تیلگو میڈیم کے لئے مختص جائیدادوں کو ادرو میڈیم میں فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔


اس کے علاوہ ڈی ای او کو واقف کرایا گیاکہ جی او ایم ایس 21 کے تحت اردو اور تیلگو میڈیم اسکولوں میں متوازی طور پر انگلش میڈیم شروع کیا گیا تب ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیدادوں پر صرف تیلگو میڈیم کے اساتذہ کو ترقی دینا مناسب نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی اردو میڈیم ایس جی ٹی کی مخلوعہ جائیدادیں، جن کو مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا کو دوبارہ شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او نے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن سے مذاکرات کرکے مناسب اقدامات کرنے کا تقین دیا ۔

اس موقع پر ٹی ایس پی ٹی اے ضلع جنرل سیکرٹری ساجد معراج، میوا اور ٹی ایس پی ٹی اے ذمہ داران زیڈ ایچ مسعود ، رضوان شیخ ، علیم الدین اور ایس سی ایس ٹی ٹیچرس یونین کے ضلع جنرل سیکرٹری دھرمانہ چندنے موجود تھے۔