آصف آباد کے جنگلاتی علاقہ میں بنٹنگ پرندوں کا جوڑا دکھائی دیا

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس پرندے (بنٹنگ برڈ) کوپہلی بارضلع کے جنگلاتی علاقہ میں دیکھا گیا ہے جواس بات کااشارہ ہے کہ یہاں کا نباتاتی ماحول ان پرندوں کے لئے کس قدر سازگارہے۔

حیدرآباد: سیاہ سروالے بنٹنگ برڈز(پرندوں) کا ایک جوڑجوعموماً جنوب۔مشرقی یورپ اور ایران میں دیکھاجاسکتاہے‘موسم سرما کی ہجرت کے حصہ کے طورپرضلع کمرم بھیم آصف آبادکے جنگل منتقل ہوگیاہے۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس پرندے (بنٹنگ برڈ) کوپہلی بارضلع کے جنگلاتی علاقہ میں دیکھا گیا ہے جواس بات کااشارہ ہے کہ یہاں کا نباتاتی ماحول ان پرندوں کے لئے کس قدر سازگارہے۔

سیاہ سروالے مادہ بنٹنگ پرندہ کوکاغذنگرکے موضع کوسینی میں ایک آبپاشی ٹینک پردیکھاگیاجبکہ اس کا نرپرندہ سرپور (ٹی) منڈل کے مرکز پردکھائی دیاہے۔

پرندوں کا یہ جوڑاچنددن قبل دومقامات پر دکھائی دیاہے۔محکمہ جنگلات کے وائلڈفوٹو گرافر راجیش کنی نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ اس علاقہ میں ان پرندوں کی وہ پہلی بارتصویرکشی کی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کاغذنگر فاریسٹ ڈیویژن‘270 انواع کے پرندوں کامسکن ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button