اساتذہ کی غیر حاضری پر گاؤں والوں نے اسکول مقفل کردیا

یہ واقعہ نظام آباد ضلع میں دو دن قبل پیش آیا جس کی اطلاع پر پرائمری اسکول کے 2 اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر درگا پرساد نے وجہہ نما نوٹس جاری کی۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ایک گاوں میں اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پر گاوں والوں نے اسکول کو مقفل کردیا۔

یہ واقعہ نظام آباد ضلع میں دو دن قبل پیش آیا جس کی اطلاع پر پرائمری اسکول کے 2 اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر درگا پرساد نے وجہہ نما نوٹس جاری کی۔

نظام آباد ضلع کے اندلوائی منڈل کے گٹکنڈی تانڈہ کے حدود میں واقع سرکاری پرائمری اسکول کے 2 اساتذہ کو خدمات میں لاپرواہی کی وجہ سے وجہ نما ئی نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ای او نے اندرون تین یوم جواب دینے کی ہدایت دی۔

اس پرائمری اسکول میں 27 طلباء زیر تعلیم ہیں۔یہاں پر خدمات انجام دینے والے دو اساتذہ کچھ دنوں سے اپنی خدمات پر مقررہ وقت پر حاضر نہیں ہورہے ہیں جس کیخلاف تانڈہ کی عوام نے بطور احتجاج پیر کے دن اسکول کو مقفل کردیا۔

اس بات کی شکایت موصول ہونے پر منڈل ایجوکیشن آفیسر نے وہاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ڈیپوٹیشن پر روانہ کردیا۔ اس سلسلہ میں ایم ای او نے ڈی ای او کو اجازت کیلئے مکتوب روانہ کردیا۔

تانڈہ کی عوام نے اس بات پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا کہ ان دو اساتذہ جن میں ایک صدر مدرس ضلع یونین کے صدر اور سکریٹری ایک منڈل صدر بھی ہے، کی مصروفیت کے سبب طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button