حیدرآباد

مہلوکین کو فی کس 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کی ادائیگی کامطالبہ:اسداویسی

گورنر تلنگانہ نے بازار گھاٹ میں ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ کے تعلق سے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ نے بازار گھاٹ میں ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ کے تعلق سے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اڈوانی کو تشدد میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی قبروں کے سہارے ایوارڈ کا حصول: اویسی
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
کے سی آر تیسری مرتبہ چیف منسٹر بننے کے امکانات روشن : صدر مجلس
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی نے آتشزدگی کے حادثہ پر دکھ کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے چیف سکریٹری سے درخواست کی ہے کہ وہ غمزادہ خاندانوں کو فی کس 10لاکھ روپئے ایکس گریشیا فراہم کریں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ زخمیوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری قبول کرے۔ کانگریس قائد اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے مقام کا دورہ کیا۔

انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

اظہر الدین نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس حکومت شہر میں غیرقانونی تعمیری سرگرمیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔