این ٹی پی سی رام گنڈم کے کنٹراکٹ ورکرس کا احتجاج‘ پولیس کا لاٹھی چارج

احتجاجی ورکرس جب پلانٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تب سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے احتجاجیوں کومنتشر کرنے ان پرلاٹھیاں برسائیں جس کے جواب میں احتجاجیوں نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں پرپتھربرسائے جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

پداپلی: بی جے پی کے ایک قائد اور این ٹی پی سی رام گنڈم کے کنٹراکٹ ورکرس جن میں ورکرس یونین کے قائد کوشک بھی ہیں‘پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوگئے۔

احتجاجی رام گنڈم میں پاور پلانٹ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کوناکام بنادیا۔

پولیس کے بیدچارج میں بی جے پی قائد اوراحتجاجی کنٹراکٹ ورکرس کے بشمول کوشک زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں لیبریونین جائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے بیانر تلے‘دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پرکنٹراکٹ ورکرس نے آج پاور پلانٹ کے گیٹ کے سامنے دھرنا منظم کیا۔

احتجاجی ورکرس جب پلانٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تب سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے احتجاجیوں کومنتشر کرنے ان پرلاٹھیاں برسائیں جس کے جواب میں احتجاجیوں نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں پرپتھربرسائے جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

اس لاٹھی چارج میں ایک احتجاجی کے سرپر شدید چوٹ آئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button