ای ڈی کی نوٹس ملنے کی تردید: کے کویتا

حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی ایم ایل سی، کے کویتا نے جمعہ کے روز ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہیں ای ڈی کی جانب سے روانہ کردہ نوٹس وصول ہوئی ہے۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی ایم ایل سی، کے کویتا نے جمعہ کے روز ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہیں ای ڈی کی جانب سے روانہ کردہ نوٹس وصول ہوئی ہے۔

چند چیانلوں کے ذریعہ یہ خبر پیش کی گئی تھی کہ ای ڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کو نوٹس جاری کی ہے۔

نظام آباد کی سابق ایم پی نے ای ڈی کی نوٹس ملنے کی تردید کی ہے۔

ٹوئٹر پر آج کے کویتا نے کہا کہ چند افراد نیو دہلی میں بیٹھ کر دانستہ طور پر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ان کا مقصد میڈیا کو گمراہ کرتے ہوئے ان کی امیج کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے تمام میڈیا ہاوزس سے خواہش کی کہ وہ صرف صداقت کو پیش کریں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button