حیدرآباد

کالاپتھرپولیس اسٹیشن کے سامنے بی جے پی کادھرنا

بتایا جاتاہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہواجبکہ مجلس کے کارپوریٹر محمدقادر اور پارٹی ورکرس نے سڑک پر کارنرمیٹنگ کے انعقاد پر اعتراض کیاجس کااہتمام بی جے پی کررہی تھی۔ پولیس اسٹیشن کے قریب موچی کالونی میں یہ کارنرمیٹنگ منعقد کی جارہی تھی۔

حیدرآباد: پراناشہرکے کالاپتھرعلاقہ میں آج شام اس وقت ہلکی کشیدگی پھیل گئی جبکہ بی جے پی کے کارکنوں نے کالاپتھرپولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا منظم کرتے ہوئے مجلس کے مقامی قائدین اور کارکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر تیسری مرتبہ چیف منسٹر بننے کے امکانات روشن : صدر مجلس
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ
مجھے مودی جی نہ کہو، میں مودی ہوں
بی آر ایس، کانگریس اور مجلس ایک تھیلی کے چٹے بٹے: کشن ریڈی

بتایا جاتاہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہواجبکہ مجلس کے کارپوریٹر محمدقادر اور پارٹی ورکرس نے سڑک پر کارنرمیٹنگ کے انعقاد پر اعتراض کیاجس کااہتمام بی جے پی کررہی تھی۔ پولیس اسٹیشن کے قریب موچی کالونی میں یہ کارنرمیٹنگ منعقد کی جارہی تھی۔

بتایا جاتاہے کہ مجلس کے مقامی کارکنوں نے اس میٹنگ کورکوادیا۔بی جے پی کاالزام ہے کہ مجلس کے کارکنوں نے نہ صرف میٹنگ کو رکوادیا بلکہ زعفرانی جماعت کے کارکنوں پر حملہ کیا۔

اس واقعہ کے خلاف بی جے پی کے ورکرس نے کالاپتھر پولیس اسٹیشن پہونچ کر احتجاج منظم کیااور نعرے لگائے۔ پولیس کے سینئر عہدیدارزائدگمک کے ساتھ مقام احتجاج پہونچ گئے۔ بی جے پی کارکنوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔