تلنگانہ

بھوپال پلی کے کلکٹر استاد بن گئے

کلکٹر نے طالبات کی صلاحیتوں کا امتحان لیا۔ انہوں نے ریاضی، فزکس اور انگریزی کے مضامین پڑھائے اور طلباء کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ کلکٹر نے اسکول کی سہولیات اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھوپال پلی کے کلکٹر بھاویش مشرا استاد بن گئے۔ ٹیکومٹلہ علاقہ کے کستوربھا گرلز اسکول میں انہوں نے درس وتدریس کا کام کیا۔اس کا مقصد طالبات میں خود اعتمادی پیداکرنا تھا۔ انہوں نے منڈل مرکز میں واقع اس اسکول کا اچانک معائنہ کیا اور طالبات کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

اس موقع پر کلکٹر نے طالبات کی صلاحیتوں کا امتحان لیا۔ انہوں نے ریاضی، فزکس اور انگریزی کے مضامین پڑھائے اور طلباء کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ کلکٹر نے اسکول کی سہولیات اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ طلباء کو بہتر سہولیات فراہم کریں اور اعلیٰ تعلیم فراہم کریں۔