تلنگانہ

بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کاپرچہ نامزدگی داخل

آج بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے چنڈورریٹرننگ آفیسر کے یہاں اپناپرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

نلگنڈہ: آج بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے چنڈورریٹرننگ آفیسر کے یہاں اپناپرچہ نامزدگی داخل کردیا، ان کے ساتھ مرکزی وزیر کشن ریڈی، بی جے پی ریاستی امور کے انچارج ترون چْگ، پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، وویک اور دیگر موجود تھے۔

اسی طرح چلیکا چندر شیکھر نے بطورآزادامیدوار اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا۔اور سیاہ نوین کمار نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی۔نکھل ریڈی نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ڈی سی سی صدر شنکر نائک وغیرہ نے کانگریس امیدوار پلوائی سراونتی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔چٹی بوئینا کرشنم راجو نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی۔

سلویرو سری کانت نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کیا۔بیری وینکٹیش نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی۔تھانے سیانا نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی۔اْڑی ملیش نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کیا۔ واری کپالا کرشنا نے بطور آزاد امیدوار نامزدگی داخل کیا۔

کومٹی ریڈی راجہ گوپال ریڈی،کی جانب سے بی کپلاوائی دلیپ کمار، نامزدگیوں کا پہلا سیٹ داخل کیا۔اور سابق وزیر، حضور آباد کے ایم ایل اے ایٹالہ راجندر، ڈبکا کے ایم ایل اے رگھو نندن راؤ اور دیگر نے جے پی کی جانب سے نامزدگیوں کا تیسرا سیٹ داخل کیا۔