بی جے پی میں قائدین کی شمولیت جاری رہے گی:ای راجندر

بی جے پی کے قومی عاملہ کمیٹی کے رکن ورکن اسمبلی حضورآباد ای راجندر نے واضح کیا کہ دوسری جماعتوں کے قائدین کی بی جے پی میں شمولیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی عاملہ کمیٹی کے رکن ورکن اسمبلی حضورآباد ای راجندر نے واضح کیا کہ دوسری جماعتوں کے قائدین کی بی جے پی میں شمولیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس کے چراغ کی روشنی ختم ہوتی جارہی ہے۔عوام کا ٹی آرایس پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ متبادل کی تلاش کررہے عوام کے لئے بی جے پی امید کی کرن ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر منگوڈمیں بی جے پی کوکامیابی حاصل ہوتی تو اسمبلی کی میعاد کی تکمیل سے قبل مزید دوضمنی انتخابات کا منعقد ہونا یقینی تھا۔

منگوڈمیں ٹی آرایس کی کامیابی کے اسباب بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس‘مجلس اور کمیونسٹوں کی مدد نے ٹی آر ایس امیدوارکی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔راجگوپال ریڈی کے متعلق جاری منفی پروپگنڈہ پر تبصرہ کرتے ہوئے راجندر نے کہاکہ ٹی آرایس کے قیام سے پہلے سے ہی راجگوپال ریڈی گتہ دار تھے۔

وہ اس پیشہ سے گزشتہ 35سالوں سے وابستہ ہیں مگر ٹی آر ایس نے شرائط وضوابط پرعمل کرتے ہوئے حاصل کردہ 18,000کروڑ روپے کے ان کے ٹھیکہ کوبات کا بتنگڑبنادیا اور عوام کوگمراہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا کالیشورم پراجکٹ اور مشن بھاگیرتاکے گتہ داروں نے کاموں کی تکمیل کے بعد رقومات حاصل نہیں کی تھیں؟۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے کہاکہ کے سی آر کوجمہوریت کے بجائے پولیس اور دولت کی طاقت پر یقین ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ پولیس کمانڈکنٹرول سنٹر عوام کے لئے نہیں بلکہ کے سی آر کے لئے کام کررہا ہے۔ اپوزیشن قائدین کے فون ٹیاپ کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ اپنے والد کوبھی پیچھے چھوڑچکے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button