تلنگانہ میں سوائن فلوکا وائرس دوبارہ سرگرم

تقریباً تین برسوں کے بعد جب کووڈ وباء کے دوران SARS-COV-2 وائرس غالب رہا‘انفلوئنزا اے (ایچ ون این ون) جسے سابق میں سوائن فلوکے نام سے جاناجاتا تھا‘ وائرس ایک بارپھر تلنگانہ میں سرگرم ہوتا جارہا ہے۔

حیدرآباد: تقریباً تین برسوں کے بعد جب کووڈ وباء کے دوران SARS-COV-2 وائرس غالب رہا‘انفلوئنزا اے (ایچ ون این ون) جسے سابق میں سوائن فلوکے نام سے جاناجاتا تھا‘ وائرس ایک بارپھر تلنگانہ میں سرگرم ہوتا جارہا ہے۔

انفلوئنزا اے وائرس نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک کے کئی مقامات پر دوبارہ غالب آرہا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنے نیٹ ورک لیباریٹریز میں سنٹرل لیباریٹری گاندھی ہاسپٹل بھی شامل ہے کہ ذریعہ حاصل کردہ سرویلسنس ڈاٹا کے اعدادوشمار کے مطابق انفلوئنزا اے (ایچ ون این ون) اوراس کی دوسری ذیلی قسم اے (H3N2) کے کیسس میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔

دسمبر2022 سے مارچ 2023 کے دوران ان دونوں وائرس کے کیسس میں اضافہ درج کیاگیاہے۔

ریاست کے دواخانوں سے رجوع ہونے والوں میں اعضاشکنی‘شدید بخار‘گلے میں خراش‘مسلسل کھانسی کی شکایت عام دیکھی گئی۔

کئی افراد میں کھانسی‘سستی کی شکایت ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک دیکھی گئی۔ اس دوران کووڈٹسٹ تقریباً افراد کا منفی آیا۔

آئی سی ایم آر کے سرویلنس ڈاٹا کے مطابق انفلوئنزاکی ذیلی قسم کا وائرس (H3N2)بھی ملک کے کئی مقامات پر سرگرم رہا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button