تلنگانہ میں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان

و این آئی کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع منچریال، نرمل اور نظام آباد کے بعض مقامات پر9، جولائی کو شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: یو این آئی کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع منچریال، نرمل اور نظام آباد کے بعض مقامات پر9، جولائی کو شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مرکز نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ مرکز کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اتوار اور 11جولائی تک ریاست کے اضلاع جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور کاماریڈی میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست کے کئی اضلاع میں 13 جولائی کو کہیں کہیں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

آئندہ5دنوں کے دوران ان اضلاع کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کے روز تک ریاست کے چند اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ریاست میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے جس کے زیر اثر کھمم اور سوریا پیٹ اضلاع کے بعض مقامات پر شدید سے شدید بارش ہورہی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button