تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی آبی پراجیکٹس کے دروازے کھول دیئے گئے

کومرم بھیم ضلع کے وٹی واگو پروجیکٹ میں بارش کے پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس کے دودروازے کھول کر نچلے علاقوں میں پانی چھوڑا گیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کی وجہ سے بارش کا پانی مختلف آبی پراجیکٹس میں تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔

عہدیداروں نے پداپلی ضلع میں پاروتی بیریج کے 4 دروازے کھولتے ہوئے 3 ہزار کیوسک پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا۔اس پروجیکٹ میں 3 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا اور یہاں سے تین ہزارکیوزک پانی کو چھوڑدیاگیا۔

حکام نے بتایا کہ بیریج میں پانی کی مکمل گنجائش 8.83 ٹی ایم سی ہے جبکہ پانی کی موجودہ سطح 4.325 ٹی ایم سی ہے۔

میڈی گڈا بیریج میں 97 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 35 دروازے کھول کر 93 ہزار کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا ہے۔

کومرم بھیم ضلع کے وٹی واگو پروجیکٹ میں بارش کے پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس کے دودروازے کھول کر نچلے علاقوں میں پانی چھوڑ اگیا۔

حکام نے بتایا کہ پراجیکٹ میں پانی کی سطح 239.500 میٹر ہے اور اس وقت اس کی سطح آب 238.200 میٹر ہوگئی ہے،اس میں 2 ہزار 405 کیوسک پانی کا بہاو دیکھا گیاجس کے بعد 2 ہزار 405 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔

نرمل ضلع کڑم پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد پروجیکٹ کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 700 فٹ ہے او رموجودہ سطح آب 694 فٹ ہوگئی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میں 8 ہزار 6 سو کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد 1 ہزار 102 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔