حیدرآباد

سکریٹریٹ مساجد کی منیجنگ کمیٹی تشکیل

احکام جاری۔چیف منسٹرکے ہاتھوں مساجد کا افتتاح متوقع

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے سکریٹریٹ کامپلکس میں دوبارہ تعمیر کردہ مساجد‘ مسجد معتمدی اورمسجدہاشمی کیلئے منیجنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

متعلقہ خبریں
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک

واضح رہے کہ دونوں مساجد کا چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کے ہاتھوں علماء و مشائخ کی موجودگی میں 25 اگست کو افتتاح عمل میں آئے گا۔

آج سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ سیدعمرجلیل کی جانب سے جاری کردہ میمونمبر2457 کے مطابق دونوں مساجد کی انتظامی کمیٹی شیخ لیاقت حسین (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ جنرل اڈمنسٹر یشن) سیدعارف (اسسٹنٹ سکریٹری ٹو گورنمنٹ جنرل اڈمنسٹریشن۔الیکشن)

محمد سجاد علی (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ محکمہ پنچایت راج ودیہی ترقیات)‘محمداقبال حسین (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ محکمہ قانون)‘

شیخ یوسف میاں (سکشن آفیسر جنرل اڈمنسٹر یشن)‘حیدرعلی (سکشن آفیسر محکمہ اقلیتی بہبود)‘شیخ محمدباشا(سکشن آفیسر محکمہ آبپاشی)‘

محمدشکیل حسین (سکشن آفیسر محکمہ آبپاشی) اور حامد حسن (سکشن آفیسر محکمہ صنعت وکامرس) پر مشتمل ہوگی۔منیجنگ کمیٹی کی میعاد تین سال رہے گی۔