حیدرآباددہلی

دہلی میں تلنگانہ بھون کا سنگ بنیاد

اس تقریب میں وزیراعلی سمیت ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی،ٹی آرایس کے اہم لیڈران نے شرکت کی۔دہلی کے وسنت وہار میں مرکزی حکومت نے ٹی آرایس کو پارٹی کے دفتر کے قیام کیلئے یہ1300مربع گز اراضی دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی و ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔

اس تقریب میں وزیراعلی سمیت ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی،ٹی آرایس کے اہم لیڈران نے شرکت کی۔دہلی کے وسنت وہار میں مرکزی حکومت نے ٹی آرایس کو پارٹی کے دفتر کے قیام کیلئے یہ1300مربع گز اراضی دی ہے۔

اس پر تین منزلہ عمارت کی تعمیر کی جائے گی۔قومی دارالحکومت میں آج قیام کے بعد وزیراعلی تلنگانہ،جمعہ کو ریاستی دارالحکومت حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔