حج درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کو درخواستیں داخل کرنیکی تاریخ میں پیر 20مارچ 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کو درخواستیں داخل کرنیکی تاریخ میں پیر 20مارچ 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

محمد سلیم صدر نشین حج کمیٹی نے بتا یا کہ تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے پاسپورٹس زیر التواء تھے۔سینکڑوں پاسپورٹس کو رینول کرنا باقی تھا۔ جنکی رینول کی تاریخ ختم ہوگئی تھی۔

چنانچہ اس خصوص میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر کو نمائندگی کرکے انکے پاسپورٹس کی رینول کی تاریخ میں توسیع کروائی گئی۔ تاکہ وہ عازمین حج مقدس سفر کرسکیں۔

بی۔شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج درخواست گزاروں سے گزارش کی کہ وہ اپنے پاسپورٹس جو 20مارچ 2023 سے قبل جاری کردہ ہوں۔ جنکی مدت معیاد 3 فروری 2024کی ہو۔ ویسے عازمین حج درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کے عازمین حج کے انٹر نیشنل پاسپورٹس جو مشین سے نمایاں طور پر پڑھے جانیوالے ہوں۔

مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inیا فون نمبر 040-23298793پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button