ریلوے کے76 اسٹیشنوں میں ویڈیو سرویلینس سسٹم کا نظم

ساؤتھ سنٹرل ریلوے حدود میں 76 ریلوے اسٹیشنس میں ویڈیو سرویلینس کا نظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے حدود میں 76 ریلوے اسٹیشنس میں ویڈیو سرویلینس کا نظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنس نربھیا فنڈ کی جانب سے اس کام کی انجام دہی کے لئے ایجنسیز کے انتخاب کے کاموں کو مکمل کرلیا گیا پہلے مرحلہ میں اس پراجکٹ کے تحت ملک بھر میں 756 زمرے اے، زمرے بی اور زمرے سی، اسٹیشنس کا احاطہ کیا جائے گا جن میں ایس سی آر کے 76 اسٹیشنس بھی شامل ہیں۔

امکان ہے کہ ویڈیو سرویلینس کے کام جنوری2023 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ حمل ونقل کے اہم مراکز میں شامل ریلوے اسٹیشنس پر حفاظتی انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے انڈین ریلویز کی جانب سے انٹر نیٹ پروٹوکول پر مبنی ویڈیو سرویلینس سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں 756 اور ایس سی آر کے 76 ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ ہالس، ریزرویشن کاونٹرس، پارکنگ ائیریا، مین انٹرنس، پلاٹ فارمس فٹ اوور بریجس اور بکنگ کاونٹرس پر سرویلینس سسٹم نصب کیا جائے گا۔ ریلویز کے عہدیداروں کے مطابق محکمہ ریلویز میں عصری ٹکنالوجی کو اختیار کرنا ضروری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button