یوروپ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی والے مقام پر احتجاج اور تلاوتِ کلام پاک (ویڈیوز دیکھیں)

سویڈن میں جس مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی گزشتہ روز اسی جگہ پر اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

ایمسٹرڈم: سویڈن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جس مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی، اسی جگہ اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن
دستور ہمارے لئے بائبل، قرآن اور بھگود گیتا : وزیر داخلہ جی پرمیشور

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں عیدالاضحیٰ پر مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر پوری مسلم دنیا سراپا احتجاج ہے اور تمام ممالک میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت مختلف فورم سے بھی اس شرمناک اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں جس مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی گزشتہ روز اسی جگہ پر اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/RadioGenova/status/1678452388947009562

واضح رہے کہ سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عیدالاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی اس حوالے سے جمعے کے روز یوم تقدیس قرآن منایا تھا۔