ضلع نلگنڈہ میں دیوارگرنے سے ماں بیٹی ہلاک

قبل ازیں انہیں مقامی دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے دوران کل شب کنچن پلی گاؤں میں ایک مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں یادما نامی خاتون اور اس کے دو بچے شدید زخمی ہو گئے  جس کے بعد انہیں دواخانہ میں شریک کرایا گیا جہاں ماں اور ایک بچی کی موت واقع ہوگئی۔

قبل ازیں انہیں مقامی دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یادما کا شوہر نرسمہا اس حادثہ میں معمولی زخمی ہوا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button