مئیر بڈنگ پیٹ ٹی آ ر ایس سے مستعفی

مئیرسی پریجتا نرسمہا ریڈی نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ناگزیر وجوہات کے سبب وہ پارٹی سے مستعفی ہورہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں ان کی مدد کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کو آج اس وقت جھٹکہ لگا جبکہ بڈنگ پیٹ میونسپل کارپوریشن کی مئیرسی پریجتا نرسمہا ریڈی نے اپنا مکتوب استعفیٰ صدر ضلع ٹی آر ایس منچی ریڈی کشن ریڈی کو روانہ کردیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بڈنگ پیٹ کی ترقی کو یقینی بنانے کی خواہش کے ساتھ ٹی آ رایس میں شامل ہوتی تھیں تب سے آج تک وہ پارٹی کے ہر ایک پروگرام میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی تھیں۔

وہ، پابند ڈسپلن سیاسی اور مکمل فرض شناس کے ساتھ پارٹی کیلئے کام کرچکی ہیں۔ مگر چند مفاد حاملہ ان کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عزت نفس کو ختم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ناگزیر وجوہات کے سبب وہ پارٹی سے مستعفی ہورہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں ان کی مدد کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button