تلنگانہ

متحدہ ریاست میں ہمارے ساتھ قدم قدم پرناانصافی کی گئی: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع کاماریڈی میں تما پور گاؤں میں سری دیوی۔ بھودیوی وینکٹیشور سوامی مندر کی ترقی کیلئے 7کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع کاماریڈی میں تما پور گاؤں میں سری دیوی۔ بھودیوی وینکٹیشور سوامی مندر کی ترقی کیلئے 7کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

تما پور میں آج وینکٹیشور سوامی مندرمیں سری دیوی بھودیوی وینکٹیشور کلیان اتسو پروگرام میں شرکت اور خصوصی پوجا کے بعد منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے انہیں بتایا کہ اس مندر کو ترقی دینے کیلئے اب تک 23کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ مندروں اور عبادت گاہوں کی ترقی کیلئے جتنا خرچ کیا جائے،کم ہے اس لئے وہ مندر کی مزید ترقی کیلئے7 کروڑ روپے منظور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دعا کی کہ ضلع کاماریڈی، بانسواڑہ اور سارا تلنگانہ میں ہمیشہ خوشحالی چھائی رہے۔

ہر فرد کے چہرے پر خوشیاں رقص کرے، ریاست کی خوب ترقی ہو، کے سی آر نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں ہمارے ساتھ قدم، قدم پر ناانصافی کی گئی۔ ہر وقت ذلیل وخوار کیا جاتا رہا۔ انہوں نے تحریک تلنگانہ شروع کرنے کی ایک وجہ نظام ساگر کا پانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

صرف بانسواڑہ میں 1500 کروڑ مالیتی فصل اگائی جارہی ہے۔ سرینواس ریڈی کی قیادت میں بانسواڑہ ترقی کی سمت گامزن ہے۔ حلقہ بانسواڑہ کی مزید ترقی کیلئے چیف منسٹر اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت50 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ تلنگانہ کا ہر موضع ترقی کرے، ہر شہری خوشحال رہے۔