محکمہ ٹرانسپورٹ کی 59 خدمات آن لائن کردی گئیں

تلنگانہ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام خدمات کو کمپیوٹرائزکردیا ہے۔جملہ 59 خدمات کو آ ن لائن کیا گیا جس میں آن لائن ادائیگی اور تمام خد مات کے لیے سلاٹ سسٹم کی سہولت ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام خدمات کو کمپیوٹرائزکردیا ہے۔جملہ 59 خدمات کو آ ن لائن کیا گیا جس میں آن لائن ادائیگی اور تمام خدمات کے لیے سلاٹ سسٹم کی سہولت ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ‘ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی، گاڑیو ں کے رجسٹریشن، پرمٹس کی اجرائی، محصولات کی وصولی، گاڑیوں کے قوانین کے نفاذ اور سڑک سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی۔ ریاست بھر کے ٹرانسپورٹ دفاتر میں روزانہ اوسطاً 33 ہزار لین دین ہوتے ہیں۔

خدمات میں اضافہ کے لیے کمپیوٹرائزیشن کیا گیا تاکہ استفادہ کنندگا ن کو تیز ترین رسائی، زیادہ شفافیت اور جوابدہی حاصل ہوسکے۔

آر ٹی اے کی درخواستوں کو ٹی ایپ فولیو سے مربوط کیا گیا جو ریاستی حکومت کی جانب سے شہری خدمات کے لیے تیار کردہ موبائیل ایپ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button