معاوضہ ادا کرنے راجہ سنگھ کا مطالبہ
راجہ سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ کے چاکنا واڑی نالے پر سلاب کے منہدم ہونے کے باعث جن افراد کا مالی نقصان ہوا اور جو زخمی ہوئے ہیں انہیں معاوضہ ادا کرے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ کے چاکنا واڑی نالے پر سلاب کے منہدم ہونے کے باعث جن افراد کا مالی نقصان ہوا اور جو زخمی ہوئے ہیں انہیں معاوضہ ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ سال1980 میں بھی یہ سلاب منہدم ہوگیا تھا۔ اس وقت کوئی زخمی نہیں ہوا تھا تاہم آج کے حادثہ میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔
راجہ سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال2009 میں اس نالے پر سلاب تعمیر کیا گیا تھا۔ اس وقت ناقص تعمیری اشیاء استعمال کرنے کے باعث یہ سلاب منہدم ہوگیا ہے۔
انہوں نے چاکنا واڑی نالے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ کو یہاں مارکٹ لگائی جاتی ہے جس میں ترکاریاں اور دیگر اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔