ممتاز سیاسی تجزیہ نگار مرلی موہن راؤ چل بسے‘ چیف منسٹر کا خراج
چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر کے حوالہ سے کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کودوٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ راؤ کے تبصرے‘مباحث‘ تجزیہ اوران کی تحریر یں بے باک رہتی تھیں۔

حیدرآباد: ممتاز سیاسی تجزیہ نگاراے مرلی موہن راؤ‘ اتوار کی شب اونگول (اے پی) میں اپنے مکان میں حرکت قلب بندہوجانے سے چل بسے۔
اے پی کے ضلع پرکاشم کے ادنک کے مقام کے رہنے والے مرلی موہن گزشتہ 40تا 45 سال سے حیدرآباد میں مقیم تھے۔ وہ افراد خاندان کیساتھ اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔
قلب پر شدید حملہ کے بعد افراد خاندان انہیں فوری ہاسپٹل لے گئے تاہم مرلی موہن کے فرزند پرمود نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کی موت ہوچکی ہے۔
دریں اثناء تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے مرلی موہن راؤ کی اچانک موت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔
چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر کے حوالہ سے کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کودوٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ راؤ کے تبصرے‘مباحث‘ تجزیہ اوران کی تحریر یں بے باک رہتی تھیں۔
چیف منسٹر کے سی آر نے ممتاز سیاسی تجزیہ نگارا ے مرلی موہن راؤ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ افراد خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔