تلنگانہ

منگوڈ سے130 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی

حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی انتخاب میں 130 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ 14/ اکتوبر کو نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ تھی۔

حیدرآباد۔: حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی انتخاب میں 130 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ 14/ اکتوبر کو نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ تھی۔

انتخابی عہدیدار کے مطابق 17/ اکتوبر، پرچہ نامزدگیوں کو واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ تین بڑی جماعتوں ٹی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے آخری دن نامزدگیاں داخل کی تھیں۔

رائے دہی 3 نومبر کو مقرر ہے۔

کل آخری دن جملہ85 نامزدگیاں داخل کی گئی اس طرح ریٹرننگ آفیسر کو جملہ142 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوئی ہیں۔ دو دہا قبل 1996 میں اس حلقہ سے 480 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔