مہنگائی کے خلاف دہلی میں 4 ستمبر کو کانگریس کا ہلہ بول

سپتاگری شنکر آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزکی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

حیدرآباد: کانگریس رکن پارلیمنٹ سپتاگری شنکر اولاکا (اڈیشہ) نے کہاہے کہ کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 4ستمبر کورام لیلامیدان نئی دہلی میں ”ہلہ بول ریالی“ منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد قیمتوں میں اضافہ کوواپس لینے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

سپتاگری شنکر آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزکی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

نریندر مودی نے اقتدار میں آنے سے قبل قیمتوں میں کمی کرنے اورہرسال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگاردینے کا خواب دکھایاتھا لیکن گزشتہ 8برسوں میں 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار نہیں دیاگیا بلکہ اس کے برعکس قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ کیاگیا جس کے نتیجہ میں عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا۔

سال 2019 کے انتخابات میں وزیر اعظم نے رائے دہندوں کوزراعت‘ کھانے پینے کی اشیاء پرجی ایس ٹی نافذنہ کرنے کا تیقن دیا تھا لیکن 2022میں ان اشیاء پر جی ایس ٹی نافذکردیاگیا۔2019کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مودی نے اجولایوجنا اسکیم کے تحت گھرگھر گیس سلینڈر تقسیم کئے تھے۔ انتخابی نتائج کے بعدپکوان گیس پرسبسیڈی ختم کردی۔

اپنے خزانہ کوبھرنے کے لئے حکومت نے پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جس کے نتیجہ میں غریب عوام کی قوت خریدختم ہوگئی۔بین الاقومی سطح پر خام تیل اورایل پی جی گیس قیمتیں گزشتہ چندماہ سے گھٹ رہی ہے لیکن حکومت اس کا فائدہ صارفین تک نہیں پہنچارہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button