میدک میں شدید بارش، تالاب اور کنٹے لبریز

میدک ضلع کے مانجراریزروائر کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ایک بائک کنٹرول کھو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ضلع میدک میں شدید بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش سے تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مندر کی دیوار گر گئی۔ ویلدرتی منڈل میں اپلنگا پور کے ہلدی واگوبریج پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پولیس نے پل سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔

 پل کے دونوں طرف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ کولچرلہ کے تالاب میں بھی پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔ ضلع سدی پیٹ کے کوہڈا منڈل میں دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے تالابوں کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

میدک ضلع کے مانجراریزروائر کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ایک بائک کنٹرول کھو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء ضلع میدک میں شدید بارش کی وجہ سے حکام نے سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button