مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

ہندو دہشت گردوں کا مسلم آٹو ڈرائیورپر حملہ،جے ایس آر کے نعرے لگانے پرزور (ویڈیو وائرل)

کہ محمد ساجد پر تشدد کرنے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف رکشہ ڈرائیور پر تشدد، لوٹ مار اور جے شری رام کہنے پر مجبور کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ممبئی: ہندوستان میں ہندوں دہشت گردوں کی جانب سے انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ممبئی میں ایک اور مسلمان رکشہ ڈرائیور پر ہندو دہشت گردوں نے نے حملہ کرکے شدید زدوکوب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقہ مبرا میں جمعرات کی رات 46 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور محمد ساجد محمد یاسین خان کو ہندو انتہا پسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ دہشت گردوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور رکشہ کو بھی نقصان پہنچایا اور ہندوتوا کے نعرے لگانے کے لیے دھمکایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد ساجد پر تشدد کرنے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف رکشہ ڈرائیور پر تشدد، لوٹ مار اور جے شری رام کہنے پر مجبور کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلمان ڈرائیور رکشہ اسٹینڈ کی قطار میں مسافروں کا انتظار کر رہا تھا، جب پانچوں ملزمین نے مبینہ طور پر آ کر اسے مارنا شروع کر دیا، انہوں نے اسے زمین پر گرا دیا اور بد سلوکی کے بعد محمد ساجد کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کررہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ہندو حملہ آوروں نے ان کے رکشہ سے 2000 روپے بھی چرالئے ہیں۔