ناگرجنا ساگر کے 20 دروازے دوبارہ کھول دیئے گئے
حالات کومدنظر رکھتے ہوئے حکام‘ پراجکٹ کے 20 دروازوں کودوبارہ کھولتے ہوئے 2.27 لاکھ کیوزکس پانی نچلے علاقہ میں خارج کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ناگرجنا ساگر ذخیرہ آب کے 20 دروازے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں تاکہ فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا جاسکے۔
بتایا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں سیلابی پانی بھاری مقدارمیں ناگرجنا ساگر میں داخل ہورہا ہے جس کے سبب ساگر میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش مکمل ہوگئی ہے۔
ناگرجنا ساگر میں پانی کا بہاؤ3.14 لاکھ کیوزکس بتایا گیا ہے اور حالات کومدنظر رکھتے ہوئے حکام‘ پراجکٹ کے 20 دروازوں کودوبارہ کھولتے ہوئے 2.27 لاکھ کیوزکس پانی نچلے علاقہ میں خارج کررہے ہیں۔
ناگرجناساگرمیں پانی کی مکمل سطح 590 فیٹ کے برعکس 588 فیٹ درج کی گئی ہے۔ ساگر کے دائیں اوربائیں دونوں کنالوں میں بھی پانی چھوڑاجارہا ہے۔
اسی طرح پراجکٹ کے مین ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن میں برقی کی پیداوار کاعمل مسلسل جاری ہے۔