تلنگانہ

نلگنڈہ میں کستوربا اسکول کی 16 طالبات اور ایک ٹیچر کووڈ سے متاثر

ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی دیورکنڈہ کے موضع نیرڈگومو میں واقع کستوربا گاندھی بالیکا اقامتی اسکول کی 16 طالبات اور ایک ٹیچر کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ طالبات‘ بخار اور کھانسی سے متاثر تھیں۔

حیدرآباد : ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی دیورکنڈہ کے موضع نیرڈگومو میں واقع کستوربا گاندھی بالیکا اقامتی اسکول کی 16 طالبات اور ایک ٹیچر کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ طالبات‘ بخار اور کھانسی سے متاثر تھیں۔

اسکولی اسٹاف نے آج محکمہ صحت و طبابت کے عہدیداروں کو طبی معائنہ کے لئے اسکول طلب کیا۔

محکمہ صحت کے عملہ نے اسکول پہنچ کر کم و بیش 20 طالبات کا ٹسٹ کیا جس میں 16 طالبات اور ایک ٹیچر کا کووڈ ٹسٹ کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے۔

اسکول کی پرنسپل نے متاثرہ لڑکیوں کے والدین کو اس بارے میں فون پر اطلاع دی۔ متاثرہ طالبات کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے ان کا علاج کیا جارہا ہے۔