تلنگانہسوشیل میڈیا

تلنگانہ میں 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

ریاستی حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آج شام ایک غیرمعمولی گزٹ جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر، سرکاری، امدادی اور خانگی اسکولوں، کالجوں اور دیگر تمام تعلیمی اداروں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ہفتہ 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آج شام ایک غیرمعمولی گزٹ جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر، سرکاری، امدادی اور خانگی اسکولوں، کالجوں اور دیگر تمام تعلیمی اداروں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ’’تلنگانہ جاتیہ سامیکیاتا دنوتسوم‘‘ کے موقع پر ہفتہ 17 ستمبر کو ریاست کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری اسکولوں، امدادی اور خانگی اسکولوں اور کالجوں وغیرہ کو عام تعطیل رہے گی۔