حیدرآباد

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہم،آدھے گھنٹے میں کئی مقدمات درج

پولیس نے کہاکہ قبل ازیں اسی طرح کی مہم کے دوران حالت نشہ میں پکڑے گئے افراد کو جیل کی سزا ہوئی تھی تاہم جیل کی سزا کے باوجود بھی کئی افرا دمیں تبدیلی نہیں آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جیڈی مٹلہ میں پولیس نے کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی۔کمشنر پولیس سائبرآباد کی ہدایت پر بالا نگر اے سی پی چندر شیکھر، بالا نگر اور جیڈی مٹلہ ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر تین ایس آئی اور 40 کانسٹلس کی مدد سے شاہ پور نگر علاقہ میں تین مقامات پر بڑے پیمانہ پر یہ مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

ٹریفک پولیس نے صرف آدھے گھنٹے میں 32 بائیکس سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پولیس نے کہاکہ قبل ازیں اسی طرح کی مہم کے دوران حالت نشہ میں پکڑے گئے افراد کو جیل کی سزا ہوئی تھی تاہم جیل کی سزا کے باوجود بھی کئی افرا دمیں تبدیلی نہیں آئی۔ پولیس نے کہا کہ جلد ہی ایک بیداری پروگرام چلایاجائے گا۔